غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی ، دفتر کو سیل کر دیا گیا

منگل 29 اپریل 2025 22:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی ہدایات پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم و اربن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے موضع عالمگیر پرانا شجاع آباد روڈ پر واقع سمارٹ سٹی ہاؤسنگ کے دفتر کو سیل کر دیا۔