لاڑکانہ، ہیڈ کانسٹیبل غلام اللہ دایو کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے الوداعی تقریب کا انعقاد

منگل 29 اپریل 2025 23:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ایس ایس پی آفس قمبر شہدادکوٹ میں پولیس محکمہ میں خدمات سرانجام دینے والے ہیڈ کانسٹیبل غلام اللہ دایو کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے الوداعی تقریب کا انعقادکیا گیا۔ ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی، ڈی ایس پی کمپلین سیل نور اللہ کھوسہ ، ڈی ایس پی لیگل عنایت حسین بروہی سمیت آفس اسٹاف و تمام ہیڈ آف برانچز بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

تقریب میں ریٹائر ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل غلام اللہ دایو کی خدمات کو سراہا گیا اور ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ریٹائرڈ ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل غلام اللہ دایو نے بطور اسٹک اردلی ایک نہایت ایماندار اور فرض شناس سرکاری ملازم کے طور پر اپنا کام سرانجام دیا۔

(جاری ہے)

محکمہ پولیس میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ تقریب میں ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی سمیت آفس کے افسر صاحبان اور دیگر دفتری اسٹاف نے ریٹائر ہونے والے اپنے کلیگ کو اجرک اور سندھ کی روایتی سندھی ٹوپی کا تحفہ بھی پیش کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔

بعد ازاں تمام افسران کیلئے ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی نے ریٹائرڈ ہونے والے ہیڈ محرر غلام اللہ دایو کو پروقار طریقے سے رخصت کیا۔

متعلقہ عنوان :