لاہور پولیس کا عادی اور جرائم پیشہ گداگروں کے خلاف کریک ڈاون ،رواں سال 2101افراد گرفتار

بدھ 30 اپریل 2025 10:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) لاہور پولیس کی جانب سے عادی اور جرائم پیشہ گداگروں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران رواں سال 2101 افراد کو گرفتار اور 2076مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں 1989مرد،100عورتیں اور12سہولت کار شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سٹی ڈویژن میں500، کینٹ میں 452، سول لائنز میں 263، صدرمیں 240، اقبال ٹاون میں225 اور ماڈل ٹاون میں 421ملزمان کو گرفتارکیا گیا ۔

سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ بچوں اورعورتوں سے بھیک منگوانے والے پیشہ ور بھکاری کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔چائلڈ پروٹیکشن بیورواور سوشل ویلفیئر کے اشتراک سے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ بھکاریوں کے بھیس میں چھپے جرائم پیشہ افرادکوقانون کی گرفت میں لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :