کولمبیا کی بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، ایک فوجی ہلاک

بدھ 30 اپریل 2025 11:10

بگوٹا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) کولمبیا کے قصبے ملاگانا کے قریب بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق کولمبیا کی بحریہ نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب بحریہ کا ہیلی کاپٹر بیل 412EP ٹیک آف کے فوری بعد ملاگانا قصبے کے قریب پانی میں گر گیا۔حادثے کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک ہو گیا جبکہ عملے کے 3 ارکان کو بچا لیا گیا جن کو طبی امداد دی جار رہی ہے۔ کولمبیا کے وزیر دفاع پیڈرو سانچیز نے کہا کہ حادثے کی تحقیقات کے لئے کولمبیا کی ایرو سپیس فورس کے تعاون سے انسپکشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ■