فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مریض رل گئے، ایمرجنسی وارڈ میں صرف ایک ڈاکٹر تعینات

بدھ 30 اپریل 2025 11:32

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال جڑانوالہ میں صحت کی سہولیات کی صورتحال بد سے بدتر ہو گئی ہے۔ ایمرجنسی وارڈ میں صرف ایک ڈاکٹر کی تعیناتی کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایمرجنسی میں روزانہ درجنوں مریض لائے جاتے ہیں، لیکن صرف ایک ڈاکٹر کی موجودگی میں ان کا بروقت علاج ممکن نہیں ہو پاتا۔ مریض اور ان کے لواحقین گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہیں جبکہ بعض کو بغیر علاج کے واپس لوٹنا پڑتا ہے۔مریضوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال کی ایمرجنسی میں ڈاکٹرز کی تعداد بڑھائی جائے اور صحت کی بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

متعلقہ عنوان :