سعودی عرب ، بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیلی جنگ کی مذمت

بدھ 30 اپریل 2025 14:14

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)سعودی عرب نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کی مذمت کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب نے اپنے موقف میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں جاری جنگ کے ذریعے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے نمائندے محمد سعود الناصر نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں بات کرتے ہوئے کہا 'اسرائیل عدالتی احکامات کو نظر انداز کر رہا ہے۔

نیز غزہ میں جاری اسرائیلی جنگی کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں ہے۔محمد سعود الناصر نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ہے۔سعودی عرب کا یہ مقف بین الاقوامی عدالت انصاف میں اس وقت سامنے آیا جب غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کا جائزہ لینے کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف کی سماعت جاری ہے کہ آیا اسرائیل نے جنگ کے دوران بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے یا نہیں۔