غزہ مذاکرات، قیدیوں کو جلد رہا کیا جائے گا، تین محفوظ راہداریاں قائم ہوں گی

بدھ 30 اپریل 2025 14:26

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)ایک اسرائیلی عہدیدار نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات میں کسی پیش رفت کی تردید کردی ہے تاہم اس حوالے سے پیش رفت ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق مئی میں غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا ابتدائی معاہدہ ہوا ہے۔ ان اسرائیلی قیدیوں میں امریکی قیدی بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں مصری، حماس اور اسرائیلی حکام کے درمیان ملاقاتیں جاری رہیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ ثالثوں کی نگرانی میں غزہ تک امداد کی منتقلی کے لیے تین محفوظ راہداریوں کے قیام کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :