شہر تارکین وطن کے لیے دنیا کے 10 دوستانہ ترین شہروں میں شامل

ابوظبی نے 14ویں اور قطر کے دارالحکومت دوحہ نے 15ویں نمبر پر جگہ بنائی،رپورٹ

بدھ 30 اپریل 2025 14:58

دبئی ، ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)متحدہ عرب امارات کے شہر راس الخیمہ اور عمان کے دارالحکومت مسقط کو تارکین وطن کے لیے دنیا کے چوٹی کے 10 دوستانہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق انٹر نیشنز کی ایز آف سیٹلنگ اِن 2024 انڈیکس کے 56 لاکھ ممبر ہیں اور وہ خود کو تارکین وطن کا سب سے بڑا عالمی نیٹ ورک کہتی ہے۔

اس نیٹ ورک میں 53 شہر ہیں جن کی تین کیٹیگریز ہیں جن میں کلچر اینڈ ویلکم، مقامی لوگوں کا دوستانہ رویہ اور فائنڈنگ فرینڈز شامل ہیں۔راس الخیمہ کو نمبر پانچ پر اور مسقط کو 10ویں نمبر پر رینک کیا گیا۔ دبئی کو 11ویں اور سعودی دارالحکومت ریاض کو 12 نمبر پر رینک کیا گیا۔ اسی طرح ابوظبی کو 14ویں اور قطر کے دارالحکومت دوحہ نے 15ویں نمبر پر جگہ بنائی۔

(جاری ہے)

انڈیکس کے مطابق راس الخیمہ اور مسقط نے انڈیکس پر اچھا پرفارم کیا لیکن وہ تارکین وطن کے ثقافت میں گھلنے ملنے میں آسانی اور لوگوں کے دوستانہ رویے کی وجہ سے فہرست میں اوپر ابھرے۔انٹر نیشنز نے ریاض کو 2024 میں سب سے بڑا فاتح قرار دیا جس نے 2023 کے مقابلے میں 10 نمبر کی بہتری دکھائی اور انڈیکس کے تمام پہلوں میں کارکردگی دکھائی۔ریاض نے ثقافت اور خیرمقدم کرنے کی وجہ سے انڈیکس میں ترقی کی اور 2023 میں 30ویں سے گذشتہ برس 14ویں نمبر پر چھلانگ لگائی۔