Live Updates

علی گڑھ میں امبیدکر کے حق میں نعرے لگانے پر دلت نوجوانوں پر وحشیانہ تشدد

بھیم رائو امبیدکر بھارت کے ایک بڑے دلت رہنماتھے جو بھارتی آئین کے معمار ہیں

بدھ 30 اپریل 2025 16:32

علی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)بی جے پی کے زیر اقتدار ریاست اتر پردیش میں ہندوتوا کے غنڈوں نے امبیدکر کے حق میں نعرے لگانے پر دلت نوجوانوں کو سرراہ برہنہ کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندو انتہاپسندوں کا ایک ہجوم تین دلتوں کو بے دردی سے پیٹ رہا ہے۔

ٹھاکر برادری سے تعلق رکھنے والے ہجوم نے علی گڑھ شہر کے علاقے لودھا میں سڑک کے بیچوں بیچ انہیں برہنہ کر کے بے رحمی سے لاٹھیوں اور سلاخوں سے پیٹا۔

(جاری ہے)

دلت نوجوانوں نے ’’جے بھیم ‘‘کا نعرہ لگایاتھا ۔ بھیم رائو امبیدکر بھارت کے ایک بڑے دلت رہنماتھے جو بھارتی آئین کے معمار ہیں۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب دلت نوجوانوں نے ’’جے بھیم‘‘ کا نعرہ لگایا۔

اس نعرے سے ٹھاکر ذات کے افراد غصے میں آگئے جس کے بعد ایک درجن افراد نے دلت نوجوانوں کو گھیر لیا، انہیں زبردستی برہنہ کیا اور سڑک کے کنارے لاٹھیوں اور سلاخوں سے بے رحمی سے پیٹا۔نوجوانوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔سماجی اور سیاسی رہنمائوں نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات