مشرق وسطی میں دو ریاستی حل کے غائب ہونے کا خطرہ

غزہ میں ہلاکتوں کا کوئی خاتمہ نظر نہیں آرہا ہے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

بدھ 30 اپریل 2025 17:10

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ غزہ میں ہلاکتوں کا کوئی خاتمہ نظر نہیں آرہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ دو ریاستی حل ختم ہونے کے نقطہ کے قریب پہنچ رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں مشرق وسطی کی صورت حال پر وزارتی اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کو مستقبل کی فلسطینی ریاست کے اندر رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے غزہ میں اسرائیلی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ "دو ریاستی حل فی الحال بہت کم ہو رہا ہے۔ دو ریاستی حل کو ختم نہیں ہونے دینا چاہیی"۔گوٹیرس نے زور دے کر کہا کہ دو ریاستی حل مشرق وسطی میں امن کی بنیاد ہے۔

متعلقہ عنوان :