Live Updates

پنجابی کے نام ور شاعر اور صحافی ولی محمد واجد کی 22 ویں برسی کل منائی جا رہی ہے

بدھ 30 اپریل 2025 17:12

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) پنجابی کے نام ور شاعر ، صحافی اور دانش ور ولی محمد واجد کی 22 ویں برسی کل 30 اپریل کو منائی جا ئے گی ۔ ولی محمد واجد یکم جولائی 1936ءکو جالندھر(بھارت)میں پیداہوئے۔قیام پاکستان کے بعد وہ ملتان آئے اور صحافت کو ذریعہ معاش بنایا۔ولی محمد واجد نے فارسی ،اردو اور پنجابی میں ایم اے کیا۔شاعری میں نعت ان کا خاص میدان تھا۔

(جاری ہے)

وہ نعت خوانی بھی کرتے تھے اور محفلوں میں اپنی نعتیں ترنم کے ساتھ سناتے تھے۔ ولی محمد واجد 1966ءمیں روزنامہ امروز سے وابستہ ہوئے۔ آزادی صحافت کی تحریک میں قید وبند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔رو زنامہ امر وز کی بندش کے بعد 1993ءمیں وہ جماعت اہلسنت کے رسالے ” السعید “ کے ساتھ ایڈیٹر کے طورپر منسلک ہوئے۔30 اپریل 2003ءکو طویل علالت کے بعد وہ ملتان میں انتقال کرگئے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات