گوجرانوالہ،علاقہ تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ محلہ ریتانوالہ میں خاتون قتل

بدھ 30 اپریل 2025 17:14

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) گوجرانوالہ کے علاقہ محلہ ریتانوالہ میں خاتون کو قتل کردیاگیا۔ سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کا وقوعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

وقوعہ کی بابت تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ نمبر 862/25 درج کر لیا گیا، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی سٹی کی زیرنگرانی پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ متعلقہ تھانہ کی پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد اور دیگر سائنسی آلات کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔ترجمان ضلعی پولیس گوجرانوالہ کے مطابق سی پی او نے ہدایات جاری کیں ہیں کہ تفتیش کے دوران میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا اور درندہ صفت ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائیں گے۔\378

متعلقہ عنوان :