
شہباز شریف کی ڈیجیٹل انوسٹمنٹ فورم میں پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں مجموعی طور پر 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر پذیرائی
بدھ 30 اپریل 2025 17:26

(جاری ہے)
شہبازشریف نے کہاکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی کاروباری برادری اپنا لوہا منوا رہی ہے، آئی ٹی کے شعبے میں پاکستانی کاروباری افراد عالمی مارکیٹ میں قابل قدر خدمات پیش کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہاکہ اس بات میں کوئی شک نہیں کے پاکستانی قوم میں نہ صرف ملکی بلکہ عالمی معیشت کی ترقی میں مرکزی کردار ادا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان میں آئی ٹی سمیت ہر شعبے میں دنیا کے بہترین ماہرین موجود ہیں، اگر ان کو استعداد اور صلاحیتوں کے مطابق موقعہ دیا جائے تو وہ بہترین نتائج دے سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت ملکی آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں اصلاحات کے عمل میں پاکستانی سرمایہ کار برادری کو شامل کرنے ترجیح دے گی۔ شہبازشریف نے کہاکہ پاکستانی سرمایہ کار کے ذریعے ہمیں دیر پا، بہتر اور پائیدار نتائج حاصل ہوں گے۔وزیراعظم نے آئی ٹی کے شعبے کے سرمایہ کاروں کو ایف بی آر میں ڈیجیٹل اصلاحات میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرنے کے لیے خصوصی ویبینار منعقد کرنے کی ہدایت کی ۔اجلاس میں شرکاء کو ایف بی آر میں ڈیجیٹل اصلاحات کے عمل کے مختلف مراحل اور اس میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا گیا۔ بتایاگیاکہ ایف بی آر میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ، ٹریک اینڈ ٹریس، ڈجیٹل تحقیق و تجزیات اور دیگر اصلاحات پر کام کیا جا رہا ہیں جن میں سے متعدد نافذ العمل ہو چکی ہیں۔ بتایاگیاکہ ایف بی آر میں ڈجیٹل انوائسنگ، فیس لیس ٹیکنالوجی، کارگو ٹریکنگ اور دیگر ڈجیٹل اصلاحات میں مجموعی طور پر 10 کروڑ ڈالر سے زائد کے سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، سیکرٹری جنرل ڈجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن دیمہ بنت یحییٰ ال یحیی، بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیوں کے سی ای او اور متعلقہ اداروں کے افسران شریک تھے۔مزید اہم خبریں
-
امریکی لڑکی دیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی محبت میں پاکستان پہنچ گئی
-
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے‘مریم نواز
-
حکومت کا عافیہ صدیقی کیس میں امریکی عدالت میں معاون اور فریق بننے سے انکار
-
آن لائن 20 ارب روپے کے مالیاتی فراڈ کے 2 مرکزی ملزمان پکڑے گئے
-
ترکی: ممنوعہ ’پرائیڈ پریڈ‘ میں شریک درجنوں افراد گرفتار
-
ٹک ٹاکر بہن بھائی نے تاجر کے گھر 13 کروڑ روپے ڈکیتی کی واردات کر ڈالی
-
لڑکیوں کی تعلیم پر خرچ ہونے والے ہر ڈالر سے عالمی معیشت میں تین ڈالر کا فائدہ
-
اسرائیل اور امریکی 'جارحیت' کو تسلیم کیا جائے، ایران کا مطالبہ
-
پاکستان نے سکیورٹی خطرات کے درمیان افغانستان کے ساتھ اہم سرحدی گزرگاہ بند کردی
-
عالمی یکجہتی میں سب کا فائدہ، ترقیاتی مالیات کے لیے سپین کا مقدمہ
-
ججوں کو فیصلے کہیں اور سے مل رہے ہیں پھر تو نظام ختم ہوگیا، شاہد خاقان عباسی
-
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.