مانسہرہ، لغمانی ہل کے قریبی جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پا لیا

بدھ 30 اپریل 2025 18:10

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) مانسہرہ میں لغمانی ہل کے قریب جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم فائر وہیکل کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت کارروائی کی اور روایتی طریقہ کار کے ذریعے 20 منٹ میں آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو 1122 ہر ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :