آزاد جموں وکشمیرانٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے چیئرمین پروفیسر نذر حسین چوہدری کی زیر صدارت اجلاس

بدھ 30 اپریل 2025 18:12

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) آزادجموں وکشمیر انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے چیئرمین پروفیسر نذر حسین چوہدری کی زیر صدارت امتحان انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2025 کے انعقاد کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں کنٹرولر امتحانات،ریسرچ آفیسر بورڈ،آئی ٹی آفیسران اور سٹاف نے شرکت کی۔کنٹرولر امتحانات نے چیئرمین بورڈ کو تمام سنٹرز پر عملہ کی تعیناتی اور امتحانی مواد کی بروقت ترسیل کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

چیئرمین تعلیمی بورڈ نے کنٹرولر امتحانات کی دی گئی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات کالجز اور سٹاف کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ امتحانی نظام کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔امتحانی عملہ کے ساتھ رابطہ کاری کے لیے شعبہ انٹرمیڈیٹ میں ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کی جس میں تعینات عملہ ہمہ وقت امتحانی عملہ سے رابطہ رکھ کر امتحان کے بروقت انعقاد کو یقینی بنائے گا۔وزیراعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر (کنٹرولنگ اتھارٹی بورڈ) کی واضح ہدایات کے مطابق امتحانی مراکز کے متعلقین وعملہ کی طرف سے فرائض میں غفلت اور لاپرواہی برتنے پر سروسز رولز کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔