Live Updates

آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت بدھ کے روز منعقد ہوا۔

بدھ 30 اپریل 2025 20:21

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت بدھ کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں ممبر اسمبلی حافظ حامد رضا نے حال ہی میں وفات پاجانے ولے افراد، شہدائے افواج پاکستان اور شہدائے کشمیر کی بلندی درجات کیلئے ایوان میں فاتحہ خوانی کروائی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مجلس منتخبہ کے چیئرمین کرنل ریٹائرڈوقار احمدنور نے مسودہ قانون دستورالعمل برائے ترقیاتی پروگرام لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی آرڈیننس،2025ء اور جموں وکشمیر موٹر وہیکل ترمیمی ایکٹ , 2025پر مجلس کی رپورٹس ایوان میں پیش کیں ۔

یہ دونوں مسودات قانون ایوان نے متفقہ طورپر منظور کر لیے۔ ایوان میں وزیر قانون و پارلیمانی امور میاں عبدالوحید نے مسودہ قانون میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس پیش کیا جسے ایوان نے ممبران اسمبلی میاں عبدالوحید، قاسم مجید، یاسرسلطان، اظہر صادق، خواجہ فاروق احمد اور حافظ حامد رضا پر مشتمل مجلس منتخبہ کے سپرد کر دیا۔ ایوان نے مسودہ قانون دی آزاد جموں و کشمیراحتساب بیوروآٹھویں ترمیمی ایکٹ 2024بھی متعلقہ سٹیڈنگ کمیٹی کے سپردکردیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات