Live Updates

فلسطینیوںپر اسرائیلی مظالم ناقابل برداشت:مولانامحمدزبیرورک

مسلم ممالک کے حکمران فوری اپنا اپناکردار ادا کریں: چئیرمین تحریک اتحاد بین المسلمین

بدھ 30 اپریل 2025 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء) تحریک اتحاد بین المسلمین پاکستان کے چئیرمین مولاناحافظ محمد زبیر ورک نے فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی ظلم و ستم پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مظالم انسانیت سوز، دردناک اور ناقابل برداشت ہیں۔ غزہ میں نہ صرف معصوم بچوں اور عورتوں کو شہید کیا جا رہا ہے، بلکہ انہیں خوراک، پانی، ادویات اور علاج جیسی بنیادی سہولیات سے بھی محروم کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

افسوس کا مقام ہے کہ مسلم حکمران اب تک خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ ہم حکومت پاکستان، افواج پاکستان اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیںانہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا تصور بھی امت مسلمہ کے جذبات کے منافی ہے، اور تحریک اتحاد بین المسلمین پاکستان ہر سطح پر فلسطینی مسلمانوں کی حمایت جاری رکھے گی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات