محنت کش بدترین معاشی مشکلات کا شکارہیں : جے یو آئی

مزدور دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، حکمران اپنی عیاشیوں کے لیے عوام پر ٹیکس پر ٹیکس لگارہے

بدھ 30 اپریل 2025 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء) امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)سٹی لاہور محمد افضل خان، جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ، سالار مولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد، صدر لائرز فورم لاہور محمد ہاشم تہامی ایڈووکیٹ، صدر لائرز فورم سٹی لاہور فیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ، اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ محنت کش بدترین معاشی مشکلات کا شکارہیں ،مزدور دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، حکمران اپنی عیاشیوں کے لیے عوام پر ٹیکس پر ٹیکس لگارہے، اجرت پر کام کرنیوالے افراد کے ساتھ معاشی انصاف کے ساتھ سماجی برابری کا رویہ اختیار کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ مزدوروں کا عالمی دن محنت کی عظمت اورقومی ترقی میں محنت کش طبقے کی اہمیت اور کلیدی کردار کو اجاگر کرتا ہے،معاشرے میں محنت کش طبقہ کی عزت، وقار اور حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

متعلقہ عنوان :