شراب کی ڈیل کرنے والے پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان گرفتار

جمعرات 1 مئی 2025 21:00

شراب کی ڈیل کرنے والے پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) راولپنڈی کے علاقہ ڈھیری حسن آباد میں پولیس نےکارروائی کر کے گاڑی سے بڑی مقدار میں شراب برآمد کرکے پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پک اپ گاڑی سے شراب سے بھرے ڈرم برآمدکیے گئے ہیں۔ کارروائی میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار پولیس اہلکار ملزمان سے ڈیل کررہے تھے کہ تھانہ سول لائنز پولیس نے چھاپہ مارا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کےتحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :