Live Updates

بھارت کو اس بار فنٹاسٹک ٹی نہیں فنٹاسٹک مار ملے گی، عطا تارڑ

سفارتی محاذ پر کوششیں تیز ہوئی ہیں، دوست ممالک رابطے میں ہیں، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

جمعرات 1 مئی 2025 23:29

بھارت کو اس بار فنٹاسٹک ٹی نہیں فنٹاسٹک مار ملے گی، عطا تارڑ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2025ء)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کو اس بار فنٹاسٹک ٹی نہیں فنٹاسٹک مار ملے گی، سفارتی محاذ پر کوششیں تیز ہوئی ہیں، دوست ممالک رابطے میں ہیں، کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں، بھارتی میڈیا رو رہا ہے پر کوئی بات نہیں سن رہا،۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ سفارتی محاذ پر کوششیں تیز ہوئی ہیں، رابطے بڑھے ہیں، دوست ممالک سے رابطے میں ہیں، کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں، اس بار فنٹاسٹک ٹی نہیں فنٹاسٹک مار ملے گی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت پراکسیز کے ذریعے آپریٹ کرنے سے باز رہے، بھارتی او ٹی ٹی پلیٹ فارم، سوشل میڈیا کا حل ضرور نکالیں گے، بھارتی فلمیں نہ چلانے کا فیصلہ درست تھا، بھارتی گانے مکمل طور پر بند کیے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پہلگام کی شفاف انکوائری کا کہا ہے، بھارتی میڈیا رو رہا ہے پر کوئی بات نہیں سن رہا، بھارتی میڈیا کو عالمی سطح پر بری طرح ناکامی ہوئی، ہمارا سلوگن ہے، ہم تیار ہیں، آزمانہ نہیں، بہار میں کاسٹ سسٹم پر مردم شماری کرائی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے پہلگام پر اظہار افسوس کیا، جعفر ایکسپریس سانحے پر بھارت کیوں خاموش رہا ۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات