Live Updates

مزدور طبقے کی ہر سطح پر فلاح و بہبود کے لئے اپنا تعاون جاری رکھیں گے‘چوہدری شجاعت

محنت کشں خون و پسینے سے نہ صرف اپنے بچوں کی کفالت بلکہ تعمیر وطن بھی کرتا ہے مزدور ملک کا اثاثہ ہے‘عالمی یوم مزدورپر پیغام

جمعرات 1 مئی 2025 23:01

مزدور طبقے کی ہر سطح پر فلاح و بہبود کے لئے اپنا تعاون جاری رکھیں گے‘چوہدری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2025ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار مزدور کا ہے۔ مزدور طبقے کی ہر سطح پر فلاح و بہبود کے لئے اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔ کیونکہ محنت کشں خون و پسینے سے نہ صرف اپنے بچوں کی کفالت بلکہ تعمیر وطن بھی کرتا ہے مزدور ملک کا اثاثہ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم مزدور کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ مرکزی سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن نے کہا کہ معیشت کو مضبود بنیادوں پر استوار کرنے میں مزدور کا کلیدی کردار ہے۔ دین اسلام نے محنت کشں کو اللہ تعالی کا دوست قرار دیا ہے۔ مزدور معاشرے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انکے حقوق کا تحفظ۔ فلاح بہبود اور خدمات کا اعتراف قومی ترجیح وقت کی ضرورت ہے مزدور کی محنت سرمایہ افتخار ہی
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات