ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ

بدھ 30 اپریل 2025 19:15

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس دوران ایمرجنسی وارڈ میں موجود داخل مریضوں کی عیادت کی اورہسپتال انتظامیہ کی طرف سے انہیں مہیا کی جانے والی سہولیات اورعلاج معالجیکاجائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نارووال نے اس موقع پرہسپتال میں موجود پرچی کاونٹر پر بنائے جانے والے ویٹنگ ایریا کومکمل ایرکنڈیشنڈ بنانیباریہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنرنارووال نے گورنمنٹ ہائی سکول اورگورنمنٹ نیشنل سیکنڈری سکول میں قائم انٹرمیڈیٹ کیحوالے سے امتحانی مراکز کے دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنرنارووال نے امتحانی مراکز پرسیٹنگ پلان اسکی ایگزیکیوشن اور پیپرز کی نگرانی سمیت امتحانی سینٹرز کی سیفٹی اور سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔