کے پی ٹی کی جانب ارتھ ڈے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

بدھ 30 اپریل 2025 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے ارتھ ڈی کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد "ہماری طاقت، ہماری دنیا" کے عنوان سے کیا گیا جسے کے پی ٹی کے افسران و ملازمین نے اٹینڈ کیا۔ سیمینار میں کے پی ٹی کے سابقہ منیجر میرین پالوشن کنٹرول راشد یحییٰ عثمانی نے خطاب کیا اور حاضرین کو اپنے لیکچر سے آگہی فراہم کی۔

انہوں نے اس موقع پر کے پی ٹی کی کاوشوں کے بارے بات کرتے ہوئے ماحولیات کے حوالے سے کی گئی کاوشوں کو ذکر کرتے ہو بتایا کہ سنہ 2022 سے کے پی ٹی نے ابتک 82000 تمر کی شجرکاری کی ہیجو کہ مشرقی بیک واٹر ایریا میں کی گء ہے۔ اس موقع پر موجودہ منیجر میرین پالوشن کنٹرول ثالث یونسی نے بتایا کہ کے پی ٹی ہر سال 35000 تمر کی شجرکاری کا عزم رکھتا ہے جس سے کوسٹل ایکو سسٹم میں نہ صرف بہتری آئے گی بلکہ اس طرح سے کے پی ٹی اقوام متحدہ سسٹینیبل ڈویلپمنٹ گولز کی جانب بھ اپنا حصہ کا کردار ادا کر سکے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کے پی ٹی کی میرین پالوشن کنٹرول کرنے کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا جس کے تحت پہلی بار بوم لگا کر فضلے کے بہا کی روک تھام کی گء ہے جو کہ مختلف نالوں کے طفیل سمندر میں روانہ گرتا ہے اور جسے اٹھا کر ایکو دوست ماحول میں نکالا اور ڈمپنگ ایریا میں پھینکا جاتا ہے۔مزید برآں بتایا گیا کہ کے پی ٹی میں ہاء ٹیک ٹریش سکمر کی خرید بھی زیر غور ہے جس سے فضلی/کچرے کے اٹھانے کا عمل تیز ترین ہو جائے گا اور کم وقت میں زائد فضلہ/کچرہ اٹھانا آسان ہو جائے گا اور یہ سسٹینیبل ماحولیات کا باعث ہوگا۔

متعلقہ عنوان :