ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ایل ڈی اے کے زیرِ تعمیر ڈیجیٹل مانیٹرنگ یونٹ کا دورہ

بدھ 30 اپریل 2025 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے کے زیرِ تعمیر ڈیجیٹل مانیٹرنگ یونٹ کا دورہ کیا۔چیف آئی ٹی آفیسر عبد الباسط نے ڈیجیٹل مانیٹرنگ یونٹ میں سافٹ وئیر و دیگر اصلاحات بارے بریفنگ دی۔ایل ڈی اے ٹائون پلاننگ ونگ نے 9 ہزار سے زائد غیر قانونی کمرشل املاک کی میپنگ مکمل کی ہے۔ ڈیجیٹل مانیٹرنگ یونٹ میں ایل ڈی اے کے تمام سافٹ ویئرز کو انٹیگریٹ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے میں آئی ٹی بیسڈ ریفارمز کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ بلڈنگ پلان کے بعد کمپلیشن سرٹیفکیٹ، کمرشلائزیشن، املگیمیشن سمیت دیگر سروسز کو بھی جلد آن لائن کیا جائے گا۔ ایل ڈی اے ٹان پلاننگ ونگ سے متعلقہ تمام سروسز جلد آن لائن کی جائیں گی۔ ایل ڈی اے ڈیجیٹل مانیٹرنگ یونٹ کو جلد آپریشنل کیا جائے گا۔ڈیجیٹل مانیٹرنگ یونٹ کے قیام سے ٹائون پلاننگ، ہائوسنگ اور سی ایم پی ونگ کی سنٹرل مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔