ٴْیک مچھ کلی سردار محمد عمر گورگیج کے رہائشی امان اللہ بڑیچ کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

بدھ 30 اپریل 2025 20:05

Gدالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء)یک مچھ کلی سردار محمد عمر گورگیج کے رہائشی امان اللہ بڑیچ کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی دالبندین کے علاقے یک مچھ کلی سردار محمد عمر گورگیج میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مقامی رہائشی امان اللہ بڑیچ کے گھر میں اچانک آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود قیمتی سامان، شمسی توانائی کا نظام (سولر)، ہزاروں روپے نقدی، قومی شناختی کارڈ، لوکل سرٹیفکیٹ اور اسلحہ لائسنس جل کر راکھ ہو گئے۔

امان اللہ بڑیچ کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے اور وہ اس وقت حکومتی امداد کا منتظر ہے۔ مقامی افراد نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر متاثرہ خاندان کی مدد کرے تاکہ ان کی مالی مشکلات میں کمی آ سکے۔

متعلقہ عنوان :