Live Updates

۹ملک کو مضبوط اتحاد کی ضرورت ہے ،حکمران پی ٹی آئی کیخلاف نا انصافی ،جبر کا سلسلہ ترک کر دیں ‘ مسرت جمشید چیمہ

عمران خان ملک کے سب سے مقبول لیڈر ،جھوٹے مقدمات ختم کر کے با عزت رہا ئی دی جائے‘ سینئر رہنما پی ٹی آئی

بدھ 30 اپریل 2025 20:05

ظ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ نازک حالات میں ملک کو مضبوط اتحاد کی ضرورت ہے اس لئے حکمران پی ٹی آئی کے خلاف نا انصافی اور جبر کا سلسلہ ترک کر دیں ، بانی پی ٹی آئی عمران خان ملک کے سب سے مقبول لیڈر ہیں ان پر قائم جھوٹے مقدمات ختم کر کے انہیں با عزت رہا ئی دی جائے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے بھی ملک و قوم کے اتحاد اور بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ اس وقت ہمیں ایک قوم بننے کی ضرورت ہے اس لئے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام بہادر ی اور شجاعت میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ،بھارت کی گیدڑ بھبھکیوں سے پہلے کبھی مرعوب ہوئے نہ آئندہ ہوں گے بلکہ بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال مقابلہ کرنے کے لئے تیا رہیں ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات