راوی روڈ پر گیس سلنڈر پھٹ گیا،حادثے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے

بدھ 30 اپریل 2025 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) راوی روڈ پر گیس سلنڈر پھٹنے کے افسوسناک واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر راوی کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے اور تمام تر صورتحال کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔ڈی سی لاہور نے سول ڈیفنس کو واقعے کی وجوہات پر مبنی رپورٹ فوری طور پر پیش کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ سلنڈر دھماکے کی جامع تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔سید موسیٰ رضا نے متعلقہ ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کی جلد صحت یابی ممکن بنائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :