ح*سانگلہ ہل میں 24 سو کنال سرکاری اراضی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت

بدھ 30 اپریل 2025 20:40

1لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ میںنسانگلہ ہل میں 24 سو کنال سرکاری اراضی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میںنایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ننکانہ رانا امجد ودیگر کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت،جسٹس فاروق حیدر نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا،ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبد الصمد نے موقف اپنایا کہ دوران تفتیش ملزمان گناہگار پائے گئے، ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو نے انکوائری میں قصور وار قرار دیا، ممبر بورڈ آف ریونیو نے 24 سو کنال سے زائد کی غیر قانونی الاٹمنٹ منسوخ کی، ملزمان نے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر قانونی طور پر اربوں روپے کی سرکاری اراضی من پسند لوگوں کو الاٹ کی، قانون کے مطابق یہ اراضی کسی بھی الاٹ نہیں کی جاسکتی، یہ اراضی میونسپل کمیٹی سانگلہ ہل کی دس کلومیٹر حدود کے اندر واقع ہے، ٹرائل کورٹ نے حقائق اور شہادتوں کے برعکس ملزمان کی ضمانت منظور کی، ملزمان کی گرفتاری تفتیش اور ریکارڈ کی برآمدگی کیلئے ضروری ہے، استدعا ہے کہ عدالت ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔