Live Updates

مودی سرکار کو پاکستان پر الزام لگانے کے بجائے اپنے عوام کو جواب دینا چاہئے،شازیہ مری

پیر 5 مئی 2025 22:02

مودی سرکار کو پاکستان پر الزام لگانے کے بجائے اپنے عوام کو جواب دینا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ مودی سرکار کو پاکستان پر الزام لگانے کے بجائے اپنے عوام کو جواب دینا چاہئے، پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد بھارتی حکومت کا غیر ذمہ دارانہ ردعمل مودی سرکار کی کارکردگی کو بے نقاب کر چکا ہے،، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے ایک بیان میں بھارت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد بھارتی حکومت کا غیر ذمہ دارانہ ردعمل مودی سرکار کی کارکردگی کو بے نقاب کر چکا ہے، بھارتی حکومت اپنی سکیورٹی میں ناکامی پر بھارتی عوام کے سوالات کا جواب دینے میں ناکام رہی ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ مودی سرکار نے حملے کے چند منٹوں بعد ہی پاکستان پر جھوٹا الزام لگا دیا جیسے یہ کسی بڑے منصوبے کا حصہ ہو، بھارتی حکومت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی ایک اور قابل مذمت فیصلہ ہے،کوئی ایک فریق پانی کے معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا اور پاکستان اس وحشیانہ فیصلے کے خلاف ہر سطح پر جدوجہد کرے گا۔

(جاری ہے)

شازیہ مری نے کہا کہ مودی نے بارہا پاکستان کو پانی کے معاملے پر دھمکیاں دیں اور اب وہ 24 کروڑ پاکستانی عوام کے خلاف پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے،پاکستانی قوم ایک پرامن قوم ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ صف اول میں رہا ہے، ‘‘ہم دہشت گردی کے سب سے بڑے متاثرین ہیں’’، 90 ہزار سے زائد قیمتی جانیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربان ہو چکی ہیں اور ہم اس جنگ کو جاری رکھے ہوئے ہیں، مودی سرکار کو پاکستان پر الزام لگانے کے بجائے اپنے عوام کو جواب دینا چاہئے، شازیہ مری نے کہا کہ بھارتی عوام سکیورٹی میں ناکامی پر مودی سرکار سے سوالات کر رہے ہیں، پاکستان نے پہلگام میں سیاحوں کے قتل عام کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، پاکستان بھارتی حکومت کے شیطانی منصوبوں کو بے نقاب کرتا رہے گا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات