Live Updates

وفاقی وزیرمحمد حنیف عباسی سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، مال برداری کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال

پیر 5 مئی 2025 22:29

وفاقی وزیرمحمد حنیف عباسی سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، مال برداری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے یو اے ای کے سفیر حماد عبید الزاب نے اہم ملاقات کی،ملاقات کے دوران پاکستان ریلوے اور یو اے ای کے درمیان مال برداری کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے پیر کو یہاں یو اے ای کے سفیر حماد عبید الزاب نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاکستان ریلوے اور یو اے ای کے درمیان مال برداری کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران یو اے ای نے کراچی گیٹ وے ٹرمینل جو ایڈ پورٹس گروپ کی ذیلی کمپنی کے زیر ملکیت ہے اور پاکستان ریلوے کے درمیان مال بردار ٹرین سروسز کے آغاز کے لئے طویل المدتی معاہدے کی پیشکش کی۔

(جاری ہے)

اس شراکت داری سے پاکستان ریلوے کے مال برداری کے شعبے میں مارکیٹ شیئر میں اضافہ ہوگا اور ملک کی ملٹی موڈل ٹرانسپورٹ کی صلاحیتوں میں مزید بہتری آئے گی۔

یو اے ای نے پاکستان ریلوے کی مال برداری خدمات کو جدید بنانے کے لئے طویل المدتی تعاون کی پیشکش کی ہے جس سے نہ صرف پاکستان ریلوے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط بھی مزید مستحکم ہوں گے۔اس معاہدے پر بات چیت کے لئے دونوں فریقوں نے مشترکہ فریم ورک تیار کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت آگے کی کارروائی کی جائے گی۔ اس شراکت داری سے پاکستان ریلوے کی کارکردگی بہتر ہوگی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات