ہمیں اپنی زندگیوں کو قرآنی تعلیمات اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق ڈھالنا ہو گا ،مولانا طارق جمیل

پیر 5 مئی 2025 22:54

ہمیں اپنی زندگیوں کو قرآنی تعلیمات اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2025ء)اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل نے دنیا اور آخرت میں کامیابی کے لیے قرآن کی سنہری ہدایت کے مطابق زندگی گزارنے پر زور دیا اور کہا کہ ہمارے نوجوان اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں تو آنے والے کل کے عظیم لیڈر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سینئر ٹیوٹر آفس کے قرات و نعت کلب کے زیراہتمام تقریب میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کو قرآنی تعلیمات اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق ڈھالنا ہو گا تاکہ نہ صرف دنیا بلکہ اخروی کامیابیاں بھی سمیٹی جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل سیرت النبی سے روشنی حاصل کرنے کے لئے دانستہ کاوشیں عمل میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی کامیابی کا راز حضور اکرم ﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ نہ صرف دنیاوی ترقی کے لیے علم حاصل کریں بلکہ اپنے اخلاقی اور روحانی کردار کو بھی مضبوط کریں۔ انہوں نے ہمدردی، دیانت، عاجزی اور نظم و ضبط کی اہمیت پر زور دیا۔ سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر شوکت علی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :