Live Updates

بھارت سے کشیدگی کے باوجود 300 سکھ یاتریوں کی کرتارپورآمد

بھارت کی طرف سے بہت ڈرایا گیا، پاکستان نہ جائیں وہ مار دیں گے، سکھ یاتری

پیر 5 مئی 2025 21:54

بھارت سے کشیدگی کے باوجود 300 سکھ یاتریوں کی کرتارپورآمد
شکر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2025ء) بھارت کی جانب سے کشیدگی کے باوجود کرتارپور راہداری کے ذریعے 300 سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت کی طرف سے بہت ڈرایا گیا، پاکستان نہ جائیں وہ مار دیں گے ، ہم نے کہاکہ موت تو کہیں بھی آسکتی اور ہم کرتارپور پاکستان آگئے۔سکھ یاتریوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے لوگ محبت پسند ہیں، پاکستان ایک پرامن ملک ہے، بھارتی میڈیا لوگوں میں بہت خوف وہراس پھیلاتا ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات