Live Updates

ادیب معاشرے کی فلاح و ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ڈاکٹر امجد ثاقب

فائونٹین ہائوس میں دکھ بھری سیکڑوں کہانیاں موجود ہیں، ڈاکٹر عمران مرتضیٰ

پیر 5 مئی 2025 22:19

ادیب معاشرے کی فلاح و ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ڈاکٹر امجد ثاقب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2025ء) ادیب معاشرے کی فلاح و ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کیونکہ اہل قلم معاشرے کی آنکھ، ناک اور کان ہوتے ہیں۔ اگر ادیب مثبت انداز اپنائیں تو ہمارے ہاں ایسی مثالیں ہیں کہ جو نئی نسل کے سامنے لا کر ان کے عزم کو توانائی بخش سکتے ہیں۔’’اخوت‘‘ کی مثال آپ کے سامنے ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین اخوت ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے نویں قومی اہل قلم کانفرنس میں ملک بھر سے آئے ہوئے ادیبوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فاؤنٹین ہاؤس ڈاکٹر عمران مرتضیٰ نے ملک بھر سے آئے ادیبوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی توجہ معاشرے کے ٹھکرائے ہوئے لوگوں کی طرف دلائی اور کہا کہ آپ ادیب ہیں آپ کو فائونٹین ہائوس میں سیکڑوں کہانیاں ملیں گی۔

(جاری ہے)

بچوں کے ادیب محمد شعیب مرزا نے کہا کہ بچوں کے ادیب اور ادیبوں کو اصل مقام کے حصول تک کوشش ژ*جاری رہے گی۔

انہوں نے ادیبوں کے جذبے کو سراہا جنہوں نے آزاد کشمیر سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں سے کانفرنس میں شرکت کی۔ معروف ڈرامہ نگار اصغر ندیم سید نے کہا کہ ادیبوں کو چاہیے کہ وہ ڈرامہ لکھنے کے لیے نئے منظر نامے کو بھی سامنے رکھیں۔ فارسی کی استاد ڈاکٹر عظمیٰ نایاب زریں نے کہا کہ فارسی زبان سے آگاہی سے ادیب ایک وسیع ادبی خزانے سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

کانفرنس سے ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم، اعجاز گیلانی، طاہر صدیقی، ڈاکٹر شاہد ضیاء، نوید چودھری، پروفیسر مسرت کلانچوی، محمد وحید، محمد عبدالرحمن ڈاکٹر الیاس راجپوت، تسنیم جعفری، فوزیہ سعید، الوینہ خان و دیگر نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں تسنیم جعفری ایوارڈ، سید محمد مرتضیٰ ایوارڈ، پروفیسر دلشاد کلانچوی ایوارڈ، مسلم کڈز ایوارڈز اور معمار وطن ایوارڈز بھی دیئے گئے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات