
Eنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن(نیپا) پشاور میں 37ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء افسران کے 18 رکنی گروپ نے مطالعاتی دورہ کے حوالے سے ایف ڈی اے کمپلیکس کا وزٹ
بدھ 30 اپریل 2025 21:00
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ایف ڈی اے کی سروسز کے معیار میں اضافہ، تیز رفتار ریلیف اور دفتری معاملات میں شفافیت کیلئے ریکارڈ کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے جس کی بدولت مختلف سروسز آن لائن فراہم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جن میں اونر شپ کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے موقع پر ہی اجراء، ای چالان سسٹم و دیگر سروسز شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شہری ترقی کے متعدد منصوبے ایف ڈی اے کے کریڈٹ میں شامل ہیں جبکہ حال ہی میں عبداللہ جھمرہ روڈ فلائی اوور اور ایف ڈی اے سٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس کمپلیکس کے میگا پراجیکٹس مکمل کئے ہیں۔ انہوں نے ایف ڈی اے سٹی کی تیز رفتار ترقی کے حوالے سے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ وہاں عمدہ درجے کی تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے مضبوط انفراسٹریکچر موجود ہے جبکہ خوبصورت جھیل، میاواکی فاریسٹ و دیگر تفریحی سہولیات سے آراستہ 82 کنال رقبہ پر سنٹرل پارک کی تزئین ترقی کا منصوبہ زیر عمل ہے۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے بتایا کہ شہر میں سترہ رہائشی کالونیاں، اٹھارہ کمرشل مارکیٹس اور ایک سو گیارہ کچی آبادیوں کی جائیدادوں کا انتظام و انصرام ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور عوامی آگاہی کیلئے ایسی سکیموں کے بارے میں معلومات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی جاتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز سکیم کے تحت ایف ڈی اے کی زیر نگرانی 32 کروڑ بیس کروڑ روپے کے فنڈز سے 37 میں سے 25 سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ شہری ترقی کیلئے آئندہ سٹرکوں اور پلوں کی تعمیر کیبعض ترقیاتی منصوبے بھی تجویز کئے گئے ہیں۔ انہوں نے ون ونڈو کائونٹر کی کارکردگی، نشاط آباد پل اور جھال پل کے زیریں حصوں کی تزئین و آرائش، جم اور سنوکر کلب کا قیام، شجرکاری تحریک، ایف ڈی اے کے ذرائع آمدن اور دستیاب بجٹ کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے بعض سوالات کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ شہر کی ماسٹر پلاننگ مکمل کر لی گئی ہے جبکہ پیری اربن سٹریکچر پلان بھی ایف ڈی اے کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہری علاقوں میں بلڈنگ کنٹرول کے اختیارات کلی طور پر ایف ڈی اے کے پاس نہ ہونے سے بعض مسائل درپیش ہیں۔ آخر میں چیف انسٹرکٹر نیپا طارق بختیار نے عمدہ مہان نوازی اور جامع بریفنگ پر ڈی جی ایف ڈی اے کا شکریہ ادا کیا اور کہا ایف ڈی اے کی ورکنگ سے متعلق ادارہ جاتی سروسز سے آگاہی اور انتظامی معلومات سے سیکھنے میں مدد ملی ہے۔ شرکاء افسران نے ایف ڈی اے کی سروسز کو جدید تقاضوں کی مطابق بنانے سے متعلق اصلاحات کو سراہا۔ اس موقع پر ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری اور چیف انسٹرکٹر نیپا طارق بختیار کے مابین یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی ہوا۔
مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.