حکومت نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی

جمعرات 1 مئی 2025 00:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) حکومت نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کردی ہے۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مئی سے 15 مئی تک پٹرول کی قیمت میں 2روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پیٹرول کی قیمت 2روپے کمی کے بعد 252.63روپے فی لیٹر ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2روپے کمی کے بعد 256.64روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔۔وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :