سرگودھا،سنت ابراہیمی کے فرائض کے حوالہ سے فلسفہ قربانی کا تربیتی و اصلاحی اجلاس (کل)ہو گا

جمعرات 1 مئی 2025 13:38

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)جمعیت اشاعت التوحید والسنہ کے زیر اہتمام عید الفطر پر سنت ابراہیمی کے فرائض کے حوالہ سے فلسفہ قربانی کا تربیتی و اصلاحی اجلاس (کل)جمعہ کوجامع معاویہ میں ہو گا جس میں علما و مشائخ خطاب اور قربانی کے جانور کے بارے سوالات کے جواب دیں گے ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا میں عید الفطر پر سنت ابراہیمی کے فرائض و عقائد کے حوالہ جمعیت اشاعت التوحید والسنہ کے زیر اہتمام جامع مسجد سیدنا معاویہ فاروق اعظم روڈ پر (آج)جمعہ کوبعداز نماز مغرب کارکنان کا تربیتی و اصلاح اجلاس ہو گا جس میں صوبائی نائب امیر پنجاب علامہ عطا اللہ بندیالوی جامعہ ضیا العلوم کے مفتی محمد آصف اور مفتی محمد طاہر ذیشان خطاب اور قربانی کے جانور کے بارے سوالات کے جواب دیں گے۔

متعلقہ عنوان :