ضلعی انتظامیہ اسلام آباد میں احتساب کے کڑے نظام کے تحت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت ہفتہ وار کارکردگی اجلاس

جمعرات 1 مئی 2025 14:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد میں احتساب کے کڑے نظام کے تحت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت ہفتہ وار کارکردگی اجلاس کے دوران 8 اسسٹنٹ کمشنرز اور 26 مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کی جانب جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ مجسٹریٹس نے پرائس کنٹرول کاروائیوں میں 14 دکانیں سیل اور 681 گرفتاریاں کی ہیں۔

پرائس کنٹرول کاروائیوں میں ناکامی پر 3 مجسٹریٹس کو شو کاز نوٹسز جاری کئے گئے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز کی گداگروں، پرائس کنٹرول، پلاسٹک بیگز اور ٹاؤٹس کے خلاف کاروائیوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر دفاتر میں زیر التوا عدالتی کیسز بھی زیر غور آئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیو مہم کے دوران ضلعی انتظامیہ افسران کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو سائلین سے روزانہ کی بنیاد پر ملاقاتوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ حکام سے فی الفور جواب طلبی کی جائے،ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کارکردگی کی بنیاد پر سزا و جزا کے نظام پر کاربند ہے۔ عرفان نواز میمن نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنے ایریاز میں گداگروں کے خلاف مربوط کاروائیاں کریں،شہریوں کی نشاندہی پر فی الفور کاروائیاں یقینی بنائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :