ڈینگی وائرس کی روک تھام کے لیے پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو پیشگی اقدامات میں مزید تیزی لانے کے احکامات جاری

جمعرات 1 مئی 2025 14:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر ڈینگی وائرس کی روک تھام کے لیے پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو پیشگی اقدامات میں مزید تیزی لانے، لاروا کے خاتمے اور حساس مقامات پر اسپرے، صفائی اور دیگر فوری اقدامات کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنرز کو تمام تر اقدامات کی براہ راست نگرانی اور 24 گھنٹوں میں اجلاس منعقد کرکے مائیکرو پلان تشکیل دینے کی ہدایات جاری کیے گئے ہیں.

تمام اضلاع میں جاری صفائی مہم میں مزید تیزی اور بہتری لانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ بھرپور عوامی آگاہی مہم چلانے، اسکولوں کے اسمبلی کے دوران احتیاطی تدابیر پر مبنی خصوصی آگاہی سیشن کے انعقاد، پرنٹ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے ڈینگی کے خلاف عوام میں شعور اجاگر کرنے اور آگاہی کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں.

پانچوں اضلاع میں تاحال ڈینگی کیس سامنے نہ آنے پر اطمینان کا اظہار اور کوششیں مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے. اس حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اہم اجلاس میں پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع پشاور، چارسدہ، نوشہرہ قبائلی ضلع مہمند اور ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، ماہرین حشرات الارض، بلدیاتی حکام اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی.

اجلاس میں پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ڈینگی کی روک تھام کے لیے پیشگی اقدامات اور آنے والے دنوں کے لیے کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن کو تفصیلی آگاہی دی جس کے تناظر میں کمشنر پشاور ڈویژن نے ضروری ہدایات جاری کیے. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ڈینگی کی روک تھام کے لیے پیشگی اقدامات اور اس کے نتیجے میں حاصل کامیابوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور جاری کوششوں میں مزید تیزی لانے، باہمی رابطے مزید موثر اور مضبوط بنانے اور ڈینگی کی روک تھام کےلیے تمام وسائل بروئے کار لانے کے احکامات جاری کیے. اس حوالے سے انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز سے اقدامات بارے یومیہ رپورٹ طلب کرلی�

(جاری ہے)