مظفرگڑھ،ٹریکٹرٹرالی، کار تصادم میں 2 افراد جاں بحق

جمعرات 1 مئی 2025 15:45

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) مظفرگڑھ کے نواح میں بستی بلوچاں،شاہ جمال چوک کے قریب ایک کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

بستی کورائی،شاہ جمال کے رہائشی کار ڈرائیور 50 سالہ اللہ بخش ولد محمد ابراہیم اور مچھلی فروش 28 سالہ عبداللہ ولد محمد علی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ریسکیو زرائع کے مطابق کار لاپرواہی سے روڈ کراس کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ ریسکیو 1122 سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ڈیڈ باڈیز کو ڈیڈ باڈی شیٹ سے ڈھانپ کر آرایچ سی ہسپتال شاہجمال منتقل کردیا ہے،پولیس نے ضابطے کی کاروائی شروع کر دی ہے۔\378