وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے 36 ارب کے مبینہ کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کا حکم دے دیا

ضلع کوہستان میں ترقیاتی منصوبوں کی رقم نجی بینک اکاﺅنٹس میں منتقل کیے جانے کا انکشاف حال ہی میں سامنے آیا ہے .رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 1 مئی 2025 14:56

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے 36 ارب کے مبینہ کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات ..
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مئی ۔2025 )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 36 ارب کے مبینہ کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ضلع کوہستان میں ترقیاتی منصوبوں کی رقم نجی بینک اکاﺅنٹس میں منتقل کیے جانے کا انکشاف حال ہی میں سامنے آیا ہے . رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں 36 ارب کے مبینہ کرپشن اسکینڈل کا انکشاف ہونے کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے تحقیقات کی ہدایت جاری کردی ہے نیب ذرائع کے مطابق ضلع کوہستان میں ترقیاتی منصوبوں کی رقم نجی بینک اکاﺅنٹس میں منتقل کی گئی جبکہ ٹرک ڈرائیور کے بینک اکاﺅنٹ میں بھی 3 ارب روپے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جس پر اکاﺅنٹ منجمد کردیا گیا ہے.

(جاری ہے)

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکینڈل میں سیاسی شخصیات، اعلیٰ افسران اور ضلعی سی اینڈ ڈبلیو اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے نیب ذرائع کے مطابق 2018 سے2024 تک ترقیاتی منصوبوں کی رقم نجی بینک اکاﺅنٹس کے ذریعے نکالی گئی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے مالیاتی اسکینڈل سامنے آنے کے بعد پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ٹھیکیداروں کی سیکیورٹی رقم سے محکمہ خزانہ کا کوئی واسطہ نہیں ہے.