Live Updates

پیپلز لیبر بیورو ضلع ٹنڈو محمد خان اور مختلف تنظیموں کی جانب سے یوم مئی پر ریلیاں نکالی گئیں

جمعرات 1 مئی 2025 17:06

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء) آل پاکستان واپدا ہائیڈرو الیکٹرک یونین ٹنڈو محمد خان. آل پلیدار مزدور یونین، پیپلز لیبر بیورو ضلع ٹنڈو محمد خان اور مختلف تنظیموں کی جانب سے شگاگو کے شہدا کو سرخ سلام پیش کرتے کیلئے الگ الگ ریلیاں نکال کر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سخت نعریبازی کی اس موقع پر واپڈا یونین کے رہنماں یونس نظامانی.

(جاری ہے)

آل پلیدار مزدور یونین کے قائم مقام صدر صدیق سموں. رمضان ملاح، ہاشم ہاجانو، جانی سموں. پیپلز لیبر بیورو کے ضلعی صدر عبدالحکیم دستی. رفیق لغاری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شگاگو کے مزدوروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر ایک تاریخ رقم کی ہے آج بھی مزدور اپنے جائز حقوق کیلئے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ان کے جائز حقوق کو تسلیم کیا جائے
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات