Live Updates

عازمین حج کا سعودی عرب پہنچنے کا سلسلہ جاری

حجاج کرام کی خدمت کیلیے 6 اہم ایئرپورٹس مختص کیے گئے ہیں،وزیرحج وعمرہ

جمعرات 1 مئی 2025 17:58

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)حج کی سعادت حاصل کرنے کیلیے عازمین کا سعودی عرب پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔عرب میڈیا کے مطابق پاکستان سمیت مختلف ممالک سے عازمین حج سعودی عرب پہنچ رہے ہیں جہاں ان کا سعودی حکام کی جانب سے شاندار استقبال کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سروسز صالح الجاسر نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عازمین حج کے پہلے گروپ کا استقبال کیا۔صالح الجاسر نے کہا کہ حجاج کرام کی خدمت کیلیے 6 اہم ایئرپورٹس مختص کیے گئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش سے عازمین حج کی فلائٹس شیڈول کے مطابق سعودی عرب پہنچ رہی ہیں ۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات