ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود کی زیر صدارت واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی کا اجلاس

جمعرات 1 مئی 2025 18:00

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنرساہیوال شاہد محمود کی زیر صدارت واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی کا اجلاس منٹگمری ہال میں منعقد ہوا۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اسامہ مجید چیمہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیاز احمد مغل، اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال رانا اورنگزیب، اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی نرجس خاتون جعفری، سی ای او ساہیوال واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی افتخار علی اور کالونی اسسٹنٹ نعمان قیصر سمیت کمپنی افسران و کنٹریکٹرز نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کا مقصد ضلع بھرمیں صفائی کے نظام، کوڑا کرکٹ کی تلفی اور ڈور ٹو ڈور صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے صفائی کے موجودہ نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ہدایت کی کہ وہ خود فیلڈ میں جا کر صفائی کی نگرانی کریں اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہریوں کو صفائی کے بہتر انتظامات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام محکموں کی مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر افتخار علی نے ساہیوال واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی کی کارکردگی پر بریفنگ دی اور صفائی کے نظام میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ صفائی کے حوالے سے شکایات کے اندراج کیلئے دو کنٹرول روم قائم کر دئیے گئے ہیں جو چوبیس گھنٹے فنکشنل رہتے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :