ہری پور،ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام عالمی یوم مزدور پر ریلی کا انعقاد

جمعرات 1 مئی 2025 18:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) ضلعی انتظامیہ ہری پور کے زیر اہتمام عالمی یوم مزدور کے موقع پر ریلی نکالی گئی۔عالمی یوم مزدور کے موقع پر ہری پور میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام مزدوروں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ریلی نکالی گئی جسکی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر محمد حمزہ عباس نے کی۔

(جاری ہے)

ریلی میں مختلف محکمہ جات کے افسران،سٹاف،صحافی،پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کی کابینہ،پولیس اور تاجر برادری نے شرکت کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ آج کا دن ان عظیم ہاتھوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے جو ہماری دنیا کو تعمیر کرتے ہیں اور دھوپ،بارش سمیت ہر موسم میں محنت کر کے ہماری زندگیوں کو آسان بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یکم مئی کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہر محنت کش کا احترام اور اس کے حقوق کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔