Live Updates

انتہا پسند ہندوؤں کی جنونی ذہنیت اور مسلمان دشمنی کی گھٹیا ترین حرکت ،تنہا مسلمان خاتون پر کتا چھوڑ دیا

جمعرات 1 مئی 2025 18:43

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2025ء) پہلگام فالس فلیگ کے بعد مسلم دشمنی میں مبتلا بھارت کی انسانیت بالکل مر گئی ، بھارتی مسلمانوں کے خلاف ہندوؤں کے ظلم کا انتہاہی دل دہلا دینے والا واقعہ ، انتہا پسند ہندوؤں نے تنہا مسلمان خاتون پر کتا چھوڑ دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی انتہا پسندہندوؤں نے ظلم کی حدیں پار کر دیں، انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمان خاتون پر کتا چھوڑ دیا ۔

نہتی مسلم خاتون چوراہے میں کتے کے حملوں سے اکیلے مقابلہ کرتی رہی۔

(جاری ہے)

انتہا پسند ہندو تماشہ دیکھتے رہے لیکن کوئی مسلم خاتون کی مدد کے لیے نہ آیا، انتہا پسند ہندو کتے کو خاتون کو کاٹنے پر اکساتا رہا۔ بے یارو مددگار مسلم خاتون مدد کے لیے فریاد کرتی رہی۔ مذہبی سکالر کا کہنا ہے کہ زندہ خاتون پر کتا چھوڑنا انتہا پسند ہندوؤں کی جنونی ذہنیت اور مسلمان دشمنی کی واضح مثال ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں واضح طور پر مون مرد اور عورتوں کی عزت کے بارے میں احکامات دیئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے مومن مردوں اور خواتین کو تکلیفیں دینے والوں کیلئے دوزخ کا عذاب ہے۔ انتہا پسند ہندوؤں کی ایسی گھٹیا حرکات سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت میں اقلیتیں بالخصوص مسلمانوں ظلم کا شکار ہیں

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :