پاکستانی بزنس لیڈر خاور حسین کو دبئی میں یوم پاکستان کی تقریب میں خصوصی ایوارڈ

جمعہ 2 مئی 2025 21:13

پاکستانی بزنس لیڈر خاور حسین کو دبئی میں یوم پاکستان کی تقریب میں خصوصی ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 2 مئی 2025ء)متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور پاکستانیوں کی خدمات کے حوالے سے خاور حسین کسی تعارف کے محتاج نہیں، Generaltec کمپنی کے مالک خاور حسین، جن کی مصنوعات گلف اور دیگر ممالک میں ایک معتبر برانڈ بن چکی ہیں، نے اپنی محنت، معیار اور دیانت داری سے کاروباری حلقوں میں مضبوط مقام بنایا۔ انہوں نے سینکڑوں پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرکے نہ صرف ان کی زندگی سنواری بلکہ پاکستان کا نام بھی روشن کیا۔

(جاری ہے)

خاور حسین کو دبئی میں قونصلیٹ آف پاکستان کی جانب سے یوم پاکستان کی تقریب میں خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا، جو انہیں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے پیش کیا۔ اس پروقار تقریب میں وزارتِ خارجہ یو اے ای کے خالد محمد الکعبی، سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی، قونصل جنرل حسین محمد سمیت اماراتی حکام، سفارت کاروں اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ ایوارڈ ملنے پر خاور حسین نے کہا کہ انہیں یہ اعزاز حاصل کر کے فخر محسوس ہو رہا ہے اور وہ جنرلٹیک کو ملنے والی پذیرائی پر دل کی گہرائی سے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ ان کے لیے نہایت قابلِ فخر اور یادگار ہے۔ کمیونٹی کی جانب سے بھی خاور حسین کو دل کھول کر مبارکباد دی گئی۔