Live Updates

امید ہے پہلگام حملے پربھارتی ردعمل علاقائی تنازع کا باعث نہیں بنے گا، امریکی نائب صدر

جمعہ 2 مئی 2025 20:02

امید ہے پہلگام حملے پربھارتی ردعمل علاقائی تنازع کا باعث نہیں بنے گا، ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ واشنگٹن کو امید ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں حالیہ حملے پر بھارت کا ردعمل وسیع تر علاقائی تنازع کا باعث نہیں بنے گا۔

(جاری ہے)

جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو کے دورا ن کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بھارت اس دہشت گردانہ حملے کا اس طرح جواب دے گا جس سے وسیع تر علاقائی تنازع پیدا نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان، جس حد تک ذمہ دار ہے بھارت کے ساتھ تعاون کریگا، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ دہشت گرد، جو کبھی کبھار ان کی سرزمین سے کارروائی کرتے ہیں ان کا شکارکیا جائے اوران سے نمٹا جائے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات