سعودی عرب میں آمدہ دنوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا خدشہ

سعودی عرب کے شہری دفاع نے آئندہ منگل تک ملک کے متعدد علاقوں میں ممکنہ شدید بارشوں اور سیلاب سے خبردار کر دیا

جمعہ 2 مئی 2025 18:09

سعودی عرب میں آمدہ  دنوں میں شدید بارشوں اور سیلاب  کا خدشہ
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) سعودی عرب میں آمدہ دنوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے شہری دفاع نے آئندہ منگل تک ملک کے متعدد علاقوں میں ممکنہ شدید بارشوں اور سیلاب سے خبردار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کوسعودی پریس ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری میں، ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں ہلکی سے بھاری بارش کا امکان ہے، اس کے ساتھ اولے اور تیز ہوا بھی چل سکتی ہے۔ریاض میں بھی اعتدال سے موسلادھار بارش متوقع ہے جبکہ جنوب مغرب میں نجران میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔مدینہ کے مغربی علاقوں الباحہ، عسیر، جازان، وسطی قاسم، حائل اور شمالی سرحدوں اور مشرقی صوبے میں بھی بارش کا امکان ہے۔