حج ضوابط کی خلاف ورزی، سزائوں پرعمل درآمد شروع ، ترجمان سعودی وزارت داخلہ

جمعہ 2 مئی 2025 12:17

حج ضوابط کی خلاف ورزی، سزائوں پرعمل درآمد شروع ، ترجمان سعودی وزارت ..
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال بن الشلھوب نے کہا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے حج ضوابط کی خلاف ورزی پرمقرر کی جانے والی سزاں پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی ٹی وی کے مطابق مکہ مکرمہ میں آگاہی امن عامہ اور ڈیجیٹل میڈیا کا کردار کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں گفتگو کرتے ہوئے وزارت داخلہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ حج کی ادائیگی کے لیے پرمٹ کی شرط لازمی ہے جو بھی پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں داخل ہوگا یا وہاں قیام کرنے کی کوشش کرے گا وہ قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو گا جس پر 20 ہزار ریال کا جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔