Live Updates

ابوظہبی میں پاکستان کے معاشی انضمام کے وژن پر سیمینار، سفیر فیصل نیاز ترمذی کا خطاب

جمعہ 2 مئی 2025 21:32

ابوظہبی میں پاکستان کے معاشی انضمام کے وژن پر سیمینار، سفیر فیصل نیاز ..
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 2 مئی 2025ء)TRENDS ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کے زیر اہتمام ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں “پاکستان کا وسطی اور جنوبی ایشیا کے ساتھ معاشی انضمام کا وژن” کے موضوع پر ایک پینل مباحثہ منعقد ہوا، جس میں سفارتکاروں، پالیسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے شرکت کی۔ پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کلیدی خطاب میں پاکستان کے جغرافیائی محل وقوع کو جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کو جوڑنے والا قدرتی دروازہ قرار دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے علاقائی روابط کو فروغ دینے کے لیے CASA-1000، TAPI، ECO اور SCO جیسے منصوبوں اور پلیٹ فارمز کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں پرامن بقائے باہمی اور معاشی باہمی انحصار کو بنیادی ستون قرار دیا، اور کہا کہ پاکستان خود کو ایک علاقائی تجارتی مرکز میں بدلنے کے لیے کوشاں ہے۔ سفیر ترمذی نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں، سندھ طاس معاہدے کی اہمیت، افغان4 امن کی ضرورت، اور چین و امریکہ کے ساتھ تعلقات میں توازن کی پالیسی کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے یو اے ای اور خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کو تاریخی، برادرانہ اور سرمایہ کاری میں تعاون کے لیے نادر موقع قرار دیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات